Unicode Text Sahih Bukhari Urdu

Unicode Text Sunan Abu Dawood - Urdu

Monday, September 30, 2013

Sahih Bukhari Arabic With Urdu Translation

Sahih Bukhari Arabic With Urdu Translation


محترم قارئین کرام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہم آج الحمد للہ انٹرنیٹ پر پہلی مرتبہ صحیح بخاری پی ڈی ایف فارمیٹ ، فور کلر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ فور کلر سے مراد کہ صحیح بخاری احادیث ٹیکسٹ کو رنگوں گے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ جب ہم کسی اردو ٹیکسٹ کو پڑھتے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ عربی کا ٹیکسٹ شامل ہوتا ہے اور اگر اس عربی ٹیکسٹ کو علیحدہ سے عربی فونٹ اور کوئی منفرد رنگ دے دیا جائے تو اس سے ٹیکسٹ کو پڑھنا زیادہ آسان رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوشش رہی ہے کہ فائل کو کم سے کم سائز کا رکھا جائے اسی لئے فائل کا سائز ٤٨ ایم بی کے قریب رکھا گیا ہے۔

یہ Rar فائل ہے جب آپ اسے ان زپ کریں گے تو پی ڈی ایف فائل ظاہر ہو گی ۔ یہ پی ڈی ایف فائل تقریبا چھ ہزار تین سو ستائیس صفحات پر مشتمل ہے، اور ایڈوب ورژن ۷ اور اس کے بعد میں اوپن ہونے کے لحاظ س چیک کر لی گئی ہے۔ اس میں تمام ابواب کی انڈیکسنگ اور احادیث کی انڈیکسنگ کر دی گئی ہے۔ کسی بھی باب پر کلک کرنے سے آپ متعلقہ باب کو دیکھ سکتے ہیں۔ پی ڈی ایف میں بک مارک کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ جس سے آپ فوری طور پر اپنے مطلوبہ باب ، حدیث مبارک کو دیکھ سکتے ہیں۔


نوٹ: چونکہ یہ ایک بڑی پی ڈی ایف فائل ہے ، جو کئی ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ ایک ہی فائل میں مکمل صحیح بخاری ہے۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ بعض بھائیوں، بہنوں کے کمپیوٹر سسٹم پر اس کو اوپن ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔ البتہ جن احباب کے کمپیوٹر سسٹم فاسٹ ہیں ان شاء اللہ ان سسٹم میں اس کو اوپن ہونے میں دشواری نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ ہم پہلے ہی اس فائل کو مختلف کمپیوٹر پر چیک کر چکے ہیں، اور یہ فائل آسانی سے اوپن ہو رہی ہے۔اس کے باوجود اگر آپ کسی پرابلم کا سامنا کرے تو ہمیں آپ کا فیڈ بیک درکار ہو گا کہ کیا آپ کے سسٹم میں یہ آسانی سے اوپن ہو رہی ہے یا نہیں؟ تاکہ آنے والی انفارمیشن کی بنیاد پر ہم اگلے مرحلے میں صحیح بخاری کو الگ الگ جلدوں کے لحاظ سے بھی پیش کریں۔

درج ذیل انفارمیشن چاہیے ہوگی۔

  • آپ کا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم
  • پروسیسر سپیڈ
  • ریم سپیڈ
  • ایڈوب ورژن
  • آسانی سے اوپن ہوئی ، ہاں یا نہیں؟

ہم تمام بھائیوں ، بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے احادیث مبارکہ اردو سرچ سافٹ وئیر اور پی ڈی ایف بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کا تعاون قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین



Pages 5287
Direct Download   Download (Pdf File : Size  55 Mb)
Right click on Download Links and click- "Save Target  as" OR "Save Link as" 









3 comments:

  1. Asalam o Allikum
    welfare foundation in Pakistan Jamiat Taleem ul Quran is the right place to give your zakat donations, charity for needy people and for Islamic education in Pakistan. Our primary focus is to provide religious education, teaching basics of islam all over in Pakistan.  

    ReplyDelete
  2. Assalamu alaikum
    Jazakallah khair for this PDF. It is very handy and small size.

    ReplyDelete
  3. wow so nice. very small size in one file
    jazakallal

    ReplyDelete